پنجاب کالج یونیورسٹی میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پر تقریب
طلبہ کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ارد گرد کے لوگوں کو بھی آگاہ کرنا چاہیے :مقررین
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز ماہرین معدہ و جگر ڈاکٹر اسد امتیاز اور ڈاکٹر نوید اسلم نے شرکت کی اور طلبا کو مفید معلومات فراہم کیں تاکہ صحت مند زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل فاسٹ فوڈ اور سکرین کے آگے بیٹھنے کی وجہ سے خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے ،اکثر نوجوان تھکاوٹ اور جسم درد کی شکایت کرتے ہیں جو ناقص غذا اور موبائل، لیپ ٹاپ کی سکرین کے آگے دیر تک بیٹھنے کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس قابل علاج مرض مگر اسے نظر انداز کرنے اور اپنے معمولات زندگی کو صحت مندانہ نہ بنانے کی وجہ سے یہ مرض کینسر کی شکل اختیار کر کے انتہائی مہلک بن جاتا ہے ،دونوں پینل ڈاکٹرز نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ متوازن غذا کا استعمال کریں استعمال شدہ سرنج کا استعمال نہ کریں مضر صحت اوزار استعمال نہ کریں اور میڈیکل چیک اپ ضرور کر ایا کریں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت انسانیت کا جذبہ طلبہ کے اندر موجود ہونا چاہیے اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ارد گرد کے لوگوں کو بھی آگاہ کرنا چاہیے ۔تقریب سے ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر ہیڈ بی ایس پروگرام شمیم اختر، اساتذہ اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ معزز ڈاکٹروں کو شیلڈز اور سوینیر بھی د ئیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments