گجرات:شاہراہوں پر بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فیصلہ
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت شجرکاری کے فروغ، گرین بیلٹس کی بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ شجرکاری کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہارٹیکلچر کیلئے مختص فنڈز کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ضلع بھر میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں گجرات ،سرگودھا روڈ اور کوٹلہ عرب علی خان روڈ کے سینٹرل میڈینز پر شجرکاری کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments