گجرات:جعلی پر مٹ پر گندم منتقلی کی کوشش‘2ہزار بوری برآمد

 گجرات:جعلی پر مٹ پر گندم  منتقلی کی کوشش‘2ہزار بوری برآمد

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عمیر صغیر کی کارروائی، آن لائن جعلی پرمٹ بنا کر سمگل کی جانیوالی 2ہزار تھیلے گندم پکڑ لی۔

چناب پل پر جعلی پرمٹ کے ذریعے دو ہزار بوری فرضی پتے پر بھیجی جا رہی تھی جسے محکمہ فوڈ گجرات نے پکڑ کر سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عمیر صغیر کا کہنا تھا کہ گاڑی پر باقاعدہ طور پر جعلی کمپیوٹرائزڈ بار کوڈ لگا ہوا تھا جسے سکین کیا تو وہ جعلی نکلا جس پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...