پنجاب یونیورسٹی کیمپس میں نئے تعلیمی سال کاآغاز

پنجاب یونیورسٹی کیمپس میں نئے تعلیمی سال کاآغاز

داخلوں کیلئے 1160سیٹوں پر 5122امیدوار‘پہلی فہرست کل جاری ہو گی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں نئے تعلیمی سال 2026 کاآغاز ہو گیا ،نئے داخلوں کیلئے 1160 سیٹوں پر 5122امیدواروں نے درخواستیں جمع کر ائیں۔ وصول شدہ درخواستوں میں سے میرٹ پر آنیوالے 1160طلبہ و طالبات کو نئے تعلیمی سال کیلئے داخلہ دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پہلی میرٹ لسٹ  10اگست کو جاری کی جائیگی۔ پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں 6 شعبہ جات جن میں بزنس، بینکنگ اینڈ فنانس، کامرس، انگلش، قانون (لا)اور آئی ٹی کام کر رہے ہیں۔ انچارج کیمپس ڈاکٹر صدیق ملک نے بتایا کہ آئندہ سال دو نئے شعبے شروع کرینگے جن میں فارمیسی اور اکنامکس شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...