قومی امن کمیٹی حافظ آباد کے عہدیداروں کا تقرر‘حلف وفاداری

 قومی امن کمیٹی حافظ آباد کے  عہدیداروں کا تقرر‘حلف وفاداری

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )قومی امن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو امن، رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا گہوارابنانے کیلئے ہر سطح پر مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔

 قومی امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب میں حلف وفاداری کی تقریب ہوئی ۔ اس موقع پر قومی امن کمیٹی کی ضلعی تنظیم حافظ آباد کا بھی اعلان کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر پیر اکرم چشتی چیئرمین، قاری اجمل نقشبندی چیف آرگنائزر، سجاد حیدر شاہ نقوی چیف کوآرڈی نیٹر، مہر حبیب اﷲ سینئر وائس چیئرمین، علامہ اعجاز احمد چشتی وائس چیئرمین، علامہ عطا اﷲ محمدی صدر، ملک عرفان سیکرٹری، ذیشان حیدر جوادی نائب صدر، عرفان چشتی جوائنٹ سیکرٹری ،قاری لقمان چیئرمین تحصیل حافظ آباد اور ماسٹر گلزار حسین کو چیئرمین تحصیل پنڈی بھٹیاں مقرر کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...