متحد نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہونگے :فلور ملز مالکان
حکومتی پالیسیاں تبدیل ہونے سے انڈسٹری کو نقصان پہنچتا :مقررین کا اظہار خیال
گجرات(سٹی رپورٹر )سابق چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ریجن پنجاب افتخار احمد مٹو نے مقامی ہوٹل میں ظہرانے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ابتر حالات میں ہمیں متحد و یکجا ہو کر مسائل حل کرنا ہوں گے اگر ایسا نہ ہوا تو حالات مزید خراب ہو ں گے ، مسائل کے حل کیلئے آواز گروپ کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے ، ہمار ے لیڈر عاصم رضا احمد نے تمام چھوٹی بڑی ملوں کو ساتھ ملا کر برابری کی سطح پر عزت دی۔ گروپ لیڈر آواز گروپ عاصم رضا احمد نے پاکستان کی فلور ملیں بحران سے گزر رہی ہیں ، حکومتوں کے آنے جانے سے پالیسیاں بھی تبدیل ہوتی رہتی ہیں اور پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے فلور ملز سمیت تمام انڈسٹری کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، مسائل کے حل کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہو گا، نا اتفاقی کی وجہ سے ہمیشہ ہمیں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ، اگر ایک فلور ملزبند ہو تو سینکڑوں افراد بے روزگار ہو جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق انہوں نے 10 لاکھ افراد کو روزگار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 50ہزار جاب فلور ملوں کیلئے نکلیں گے اور اس سے فلور ملز کے حالات بھی بہتر ہوں گے ۔ صدر گجرات چیمبر احمد حسن مٹو نے کہا کہ وزیراعظم سے لے کر وفاقی وزرا کے ساتھ میٹنگ میں فلور ملز انڈسٹری کے مسائل کواجاگر کرتا رہا ہوں اور حکومت پنجاب سے ہونے والی میٹنگوں میں بھی فلور ملز انڈسٹری کی بہتری کیلئے پرپوزل دی ہیں ،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو مضبوط اور مسائل کے حل کیلئے یکجا ہونا ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments