عالم چوک میں ماڈل رکشہ سٹینڈ قائم کرنے کا فیصلہ

 عالم چوک میں ماڈل رکشہ سٹینڈ قائم کرنے کا فیصلہ

ڈی سی کا سیوریج کی تکمیل کے بعد حافظ آباد روڈ کی بحالی میں تاخیر کا نوٹس

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر نے عالم چوک کا دورہ کیا اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر کو ماڈل رکشہ سٹینڈ بنانے کے احکامات دئیے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم چوک کے چاروں اطراف سینکڑوں بے ترتیب رکشوں کا کھڑا ہونا ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ہے ، ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گااور  ماڈل رکشہ سٹینڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید کو جلد اقدامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ،ڈپٹی کمشنر نے حافظ آباد روڈ کا وزٹ بھی کیا اور سیوریج پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے بعد سڑک کی بحالی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ فوری روڈ کی بحالی کا کام ہر صورت شروع کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے پرانا ریلوے سٹیشن، ریلوے لائن اور جی ٹی روڈ کا دورہ کیا اور ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر کو ہدایت کی کہ ناقص کارکردگی کے ذمہ دار وں کو فوری نوٹسز جاری کئے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...