کامونکے :جشن آزادی پرچم کشائی ،ریلی اور شجرکاری
کامونکے (تحصیل رپورٹر )جشن آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی کے احاطہ میں پرچم کشائی کی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زرغونہ خالد سعید اور ایم پی اے چودھری اختر علی نے پودے بھی لگائے ۔ تقریب میں پنجاب پولیس، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، میونسپل کمیٹی کے عملہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ تھری گوجرانوالہ کے زیر اہتمام یوم آزادی پر تقریب منعقد ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments