حافظ آباد:لوڈ شیڈنگ نے جشن آزادی کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا

حافظ آباد:لوڈ شیڈنگ نے جشن  آزادی کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )گیپکو نے یوم آزادی کے موقع پر شہر بھر کی بجلی بند کرکے جشن آزادی کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا۔

شہریوں کے ساتھ نمازجمعۃ المبار ک کے اجتماعات میں علما اور خطبا گیپکو چیف جام محمد ایوب اور ایکسین حافظ آباد کی غفلت اورلاپروا ئی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔گیپکو کی جانب سے سارادن بجلی کی بندش سے مقامی کالجوں اورسکولوں میں جشن آزادی کی تقاریب متاثر ہو ئیں جبکہ بعض تعلیمی اداروں میں طلبہ موبائل فون اور موم بتیوں کی روشنی میں پروگرام پیش کرتے رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...