واہنڈو:عوامی سہولیات کی مرکزی عمارت خستہ حالی کا شکار
نادرا سینٹر، ٹیکنیکل کالج اور یونین کونسل دفتر سمیت دیگر عوامی سہولیات موجود متعدد کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،مختلف حصوں میں پانی جمع
واہنڈو (نامہ نگار )نصف صدی پرانی تاریخی سرکاری عدم توجہی کے با عث عمارت خستہ حالی کا شکار ہو گئی ۔ واہنڈو میں 1973میں اس وقت کے ایم پی اے چودھری ارشاد احمد کی جانب سے تعمیر کرائی گئی تاریخی سرکاری عمارت عدم توجہی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث خستہ حالی کا شکار ہو گئی ۔ تقریباً نصف صدی پرانی عمارت میں آج بھی مختلف سرکاری و عوامی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ذرائع کے مطابق قیام کے بعد سے عمارت میں مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر قائم رہے جبکہ اس وقت بھی یہاں نادرا ونڈو سینٹر، ٹیکنیکل کالج اور یونین کونسل دفتر سمیت دیگر عوامی سہولیات موجود ہیں۔ ماضی میں پٹواری اور نائب تحصیلدار کے دفاتر بھی اسی عمارت میں قائم رہے ہیں ،مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث عمارت کے متعدد کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ بارش کا پانی بھی تاحال مختلف حصوں میں جمع ہے ۔ عمارت کی بوسیدہ حالت نہ صرف اس کے تاریخی تشخص کو متاثر کر رہی ہے بلکہ کسی ممکنہ حادثے کے خدشات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عمارت واہنڈو کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے جسے نظرانداز کرنے کے بجائے محفوظ اور بحال کیا جانا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments