اے ایس آئی شہزاد احمد کی برسی اعلیٰ افسروں کی قبر پر حاضری

 اے ایس آئی شہزاد احمد کی برسی  اعلیٰ افسروں کی قبر پر حاضری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پولیس کے بہادر سپوت اے ایس آئی شہزاد احمد 2023 میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے گولیوں کی زد میں آکر شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے۔

 شہید کی برسی کے موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ہدایت پر پولیس کے اعلیٰ افسر وں نے شہید کے گھر کا دورہ کیا، اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کی قبر پر حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ڈی پی او دوست محمد نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...