عید میلاد النبیؐ کی تقریبات ‘جلوسوں کیلئے اقدامات کی ہدایت

عید میلاد النبیؐ کی تقریبات ‘جلوسوں کیلئے اقدامات کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت اجلاس‘جلوس روٹس‘سکیورٹی پلان پر غور

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی زیرِ صدارت ضلعی امن کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جشنِ عید میلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں منعقد ہونے والے جلوسوں، محافلِ میلاد اور دیگر مذہبی تقریبات کے انتظامی، حفاظتی اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کوآرڈی نیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ اور اراکینِ ضلعی امن کمیٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر عید میلادالنبی ؐکے سلسلہ میں تقریبات کے انتظامات، جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری امور پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ عید میلادالنبی ؐکے جلوسوں اور محافل کے دوران صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر پیج ورک، صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، ٹریفک مینجمنٹ، لائٹنگ، پارکنگ اور دیگر بنیادی سہولیات کے انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔ تمام متعلقہ محکمے اپنے اپنے دائرہ کار میں انتظامات کی پیشگی تکمیل اور مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، میونسپل اداروں، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ جامع پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری انتظامات پیشگی مکمل رکھے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...