کیپٹل روڈ خستہ حالی کا شکار ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کیپٹل روڈ خستہ حالی کا شکار ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقے کی سڑع پر گڑھے ، سیوریج کے بھی مسائل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کیپٹل روڈ خستہ حالی کا شکار ہونے کے با عث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، سڑک پر جگہ جگہ گڑھے ، سیوریج اور برساتی پانی کے مسائل نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ تباہ حال سڑک وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے علاقے اور حلقے میں واقع ہے جہاں بارش ہو یا نہ ہو، پانی کا جمع رہنا معمول بن چکا ہے ۔ وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا علاقہ ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے شہریوں کے لیے شدید مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے دعوؤں کے برعکس سڑک کے درمیان بنے گڑھوں میں پانی بھرنے سے بائیک سواروں کے گرنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا علاقہ ہونے کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ ادارے خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ واسا اور دیگر ادارے عارضی اقدامات کے بجائے کیپیٹل روڈ کے سیوریج، برساتی پانی کی نکاسی اور سڑک کی تعمیر و مرمت کا مستقل حل نکالیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...