مضر صحت خوراک پر 34 پوائنٹس کو جرمانے ، ایک بند

مضر صحت خوراک پر  34 پوائنٹس کو جرمانے ، ایک بند

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کیا

جس میں300فوڈ پوائنٹس، پروڈکشن یونٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کی جس میں سے 34فوڈ پوائنٹس کو 6لاکھ 8ہزار کے جرمانے عائد کرکے 1یونٹ بند کردیا جبکہ مارکیٹ میں موجود مختلف38 اشیائے خورونوش کے سیمپل لیے گئے اور150لٹر ایکسپائر بیوریجز، ایک من سے زائد ناقص و زائدالمیعاد اشیا تلف کردی گئیں ۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایکشن لیے گئے ، فوڈ پوائنٹس کے پروڈکشن یونٹس انتہائی گندے اور بدبودار پائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...