ارکان اسمبلی ، سیاسی نمائندو ں کو بلدیاتی نظام پر بریفنگ

ارکان اسمبلی ، سیاسی نمائندو ں کو بلدیاتی نظام پر بریفنگ

مقامی حکومتوں کے قیام اور یونین کونسلز کے ناموں کے حوالے سے تجاویز طلب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت گوجرانوالہ میں نئے بلدیاتی نظام کے خدوخال پر بریفنگ دی گئی نئے بلدیاتی نظام کے تحت ضلع میں 226 یونین کونسلز پر مشتمل 13 لوکل گورنمنٹس قائم ہوں گی نئے نظام میں 3 ٹاؤن کارپوریشنز، 3 تحصیل کونسلز، 1 میونسپل کارپوریشن اور 6 میونسپل کمیٹیز شامل ہوں گی وزیرآباد میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت 6 لوکل گورنمنٹس قائم ہوں گی۔وزیرآباد میں 1 میونسپل کارپوریشن، 3 میونسپل کمیٹیز اور 2 تحصیل کونسلز نئے بلدیاتی نظام کا حصہ ہوں گی ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرصدارت اجلاس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، سیاسی نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت مقامی حکومتوں کے قیام اور یونین کونسلز کے ناموں کے حوالے سے عوامی نمائندوں سے تجاویز طلب کی گئیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...