آر پی او کا کامونکے اور نوشہرہ ورکاں کے تھانوں کا دورہ،کھلی کچہریوں کا انعقاد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ کا ضلع گوجرانوالہ کا دورہ،تھانوں ، مال خانہ اور ایس ڈی پی او دفاتر کا معائنہ کیا اور کھلی کچہریوں میں شہریوں کے مسائل سنے ۔
انہوں نے کامونکے اور نوشہرہ ورکاں میں پولیس افسر وں سے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ لی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آر پی او نے مدینہ مارکی کامونکے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسر وں کو شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور میرٹ پر قانونی کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments