حاجی اصغر پارک : لائٹس خراب، واش روم بند، سہولیات نہ ہونے پر شہریوں کا احتجاج

حاجی اصغر پارک : لائٹس خراب، واش روم بند، سہولیات نہ ہونے پر شہریوں کا احتجاج

دونوں داخلی دروازوں پر صفائی نہ ہونے سے کیچڑ ،واٹر کولر خراب ، ایکسرسائز مشینیں اور جھولے غیر فعال ،شہریوں کا تمام ضروری سہو لیات بحال کرنے کا مطالبہ

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )حاجی اصغر پارک میں بنیادی سہولیات کافقدان ، روشنی کے ناقص انتظامات ، غیر فعال واش رومز ، پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ پارک کے دونوں داخلی راستوں پر صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث کیچڑ جمع رہتا ہے جس سے خصوصاً بارش کے بعد شہریوں کے پھسلنے کا خطرہ ہے ،رات کے وقت داخلی راستوں پر مناسب روشنی کا انتظام نہیں،پارک میں تقریباً ایک سال قبل تعمیر ہونے والے واش رومز کی عمارت تاحال بند ہے جبکہ باہر نصب بیسنز کی ٹونٹیاں موجود نہیں ، پینے کے پانی کا کولر اکثر خراب رہتا ہے اور پانی کے نکاس کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث ارد گرد پانی جمع ہو جاتا ہے۔

پارک کی خراب ہونے والی لائٹس کی بروقت مرمت نہ ہونے سے متعدد حصے تاریکی میں رہتے ہیں،پارک کے نظم و ضبط کے حوالے سے بھی شکایات سامنے آئی ہیں۔ مختلف مقامات پر بیڈمنٹن، والی بال، کرکٹ اور فٹ بال کھیلی جاتی ہے جبکہ بعض افراد تاش اور لڈو میں مصروف رہتے ہیں ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کھیلوں کیلئے باقاعدہ جگہ مختص کی جائے تاکہ واک اور تفریح کیلئے آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا نہ ہو، پارک میں نصب ایکسرسائز مشینیں اور جھولے بھی خراب ہو چکے ہیں یا بعض جگہوں سے غائب ہیں ۔شہریوں نے ایڈمنسٹریشن میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ پارک کا جائزہ لے کر تمام ضروری سہولیات بحال کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...