بوڑھی ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بیٹے کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بوڑھی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بدبخت بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ بچیانہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ساجدہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بدبخت بیٹے کی جانب سے مبینہ طور پر اسے قابو کرلیا گیا اور گھریلو تنازع کی بناء پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments