سیالکوٹ:غیر ت کے نام پر لڑکی کا قتل ، بھا ئی سمیت 2 افراد گرفتار

 سیالکوٹ:غیر ت کے نام پر لڑکی کا  قتل ، بھا ئی سمیت 2 افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ اگوکی کے علاقے میں بہن کے مبینہ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ، پولیس نے مرکزی ملزم سمیت دو نامزد ملزموں گرفتار کر لیا ۔

 گزشتہ شب تھانہ اگوکی کے علاقے مظفر پورہ میں 24 سالہ رسول فاطمہ کو اس کے بھائی ذکی عباس نے اڑھائی ماہ قبل گھر سے چلے جانے کی رنجش پر مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں مقتولہ کے بھائی ذکی عباس سمیت خاندان کے دیگر افراد کو نامزد کیا گیا۔ پو لیس کی خصوصی ٹیموں نے مرکزی ملزم ذکی عباس اور شریک ملزم غلام عباس کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...