حرمین شریفین امت مسلمہ کیلئے عقیدت و احترام کا مرکز ہیں:زمان چیمہ

حرمین شریفین امت مسلمہ کیلئے عقیدت  و احترام کا مرکز ہیں:زمان چیمہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی صدرمسلم لیگ (ن)محمد زمان چیمہ آف ڈوڈانوالی نے مکہ مکرمہ جیسے مقدس مقامات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین پوری امت مسلمہ کیلئے عقیدت و احترام کا مرکز ہیں،

ان کی حرمت اور تقدس پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کی جا سکتی، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے مسلمانوں کے جذبات اور عقیدت وابستہ ہیں، مقدس مقامات کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے ۔ افواج پاکستان بھی مقدس مقامات کے تحفظ اور سلامتی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...