اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کا ٹیلی فون 5دن سے بند، دفتری امور متاثر
موترہ(نا مہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کا ٹیلی فون پانچ دن سے بند ،دفتری امور بھی متاثرہونے لگے ،سائلین ناجائز منافع خوری کی شکایت لیکر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس جاتے ہیں تو انہیں یہ کہہ کرٹال دیاجاتا ہے کہ ٹیلی فون کئی دنوں سے تعمیراتی کام کی وجہ سے بند پڑا ہواہے ،
مین تار ٹوٹ گئی ہے اس وجہ سے ٹیلی فون نہیں چل رہا جو ناجائز منافع خوری کررہے ہیں انہیں کال کرکے آفس بھی نہیں بلا سکتے ۔رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس والوں نے بتایاکہ ٹیلی فون کی مین کیبل تعمیراتی کام کی وجہ سے کٹ گئی اس وجہ سے ٹیلی فون بند پڑا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments