لٹریسی پروگرام کے تحت تعلیمی سیشن مکمل کرنے والے پروبیشنرز میں اسناد تقسیم
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لٹریسی پروگرام کے تحت تعلیمی سیشن کامیابی سے مکمل کرنے والے پروبیشنرز میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔
تقریب کی صدارت پروبیشن آفیسر حافظ آباد محمد زنیر امین نے کی،تقریب میں صدر بار ایسوسی ایشن مبشر عزیز گجر، سیکریٹری بار عمر بلال تارڑ، جوائنٹ سیکرٹری بار اور انچارج دارالامان حافظ آباد سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments