علامہ اقبال گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں ہراسانی کے حوالے سے سیمینار

 علامہ اقبال گریجوایٹ کالج  برائے خواتین میں ہراسانی  کے حوالے سے سیمینار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ علامہ اقبال گریجوایٹ کالج برائے خواتین، سیالکوٹ کی انسدادِ ہراسانی کمیٹی کے زیر اہتمام طالبات میں قانونی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار کا مقصد طالبات کو پاکستان میں ہونے والے اہم جرائم، قانونی خلاف ورزیوں، متعلقہ قوانین اور ان کی سزاؤں سے آگاہ کرنا تھا۔سیمینار کے دوران مختلف قانونی موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ کمیٹی کی رکن اور اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ توصیف زہرا نے طالبات کو قانونی آگاہی فراہم کی اور مختلف قوانین کے حوالے سے اہم معلومات پیش کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...