حافظ آباد:سکول کے سامنے کھمبے میں کر نٹ سے 2 بکریاں ہلاک

حافظ آباد:سکول کے سامنے کھمبے  میں کر نٹ سے 2 بکریاں ہلاک

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1حافظ آباد کے عین سامنے گیپکو کی مبینہ غفلت سے غریب محنت کش کی اڑھائی لاکھ روپے کی دودیسی بکریاں پول سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئیں۔

 گیپکو سب ڈویژن نمبر 2 کے افسر وں وعملہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے سکول کے سامنے لگا پول کئی روز سے شارٹ چلا آرہا تھا جس سے سکول میں زیر تعلیم بچوں کا بھی جانی نقصان ہوسکتا تھا ۔ محنت کش عمران گجر وہاں بکریاں چرارہا تھا کہ اچانک بکر یاں پول کے قریب سے گزریں تو انہیں کرنٹ لگ گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...