حافظ آباد:لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچرز 4 ماہ سے تنخواہ سے محروم
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ہزاروں ٹیچرز کو 4ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکی ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔
پنجاب بھر میں محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل سکولوں میں ایک اندازے کے مطابق 23ہزار سے زائد اساتذہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں لیکن حکومت نے انہیں 4ماہ سے تنخواہوں سے محروم کررکھا ہے ۔ حافظ آباد ضلع کے متاثرہ اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نکی تنخواہیں فوری طور پر اداکرکے مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments