عوام نے دھرنا اور لانگ مارچ کی سیاست مسترد کر دی :قیصر اقبال سندھو
واہنڈو (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی قیصر اقبال سندھو نے کہا ہے کہ باشعور عوام نے دھرنا اور لانگ مارچ کی سیاست کو مسترد کر دیا ،
عوام انتشار اور محاذ آرائی کے بجائے امن استحکام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا حل سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ اور آئینی اداروں میں ہونا چاہیے ، احتجاجی سیاست سے ملکی معیشت اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں، اس لئے تمام سیاسی قوتیں قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں ۔ قیصر اقبال سندھو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ، عوامی خدمت ہی سیاست کا مقصد ہونا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments