عالم چوک:بھتہ لینے پر فوڈ اتھارٹی کے 5 جعلی افسر گرفتار

 عالم چوک:بھتہ لینے پر فوڈ اتھارٹی کے 5 جعلی افسر گرفتار

پو لیس نے ہارون جٹ،بابا شاہد، شہزاد لنگڑا، اسد،وکی مسیح کو حوالات میں بند کر دیا

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )فوڈ اتھارٹی کے جعلی افسر بن کاروباری مراکزسے بھتہ لینے والے 5افراد اعوان چوک سے گرفتار جعلی کارڈ برآمد ، عالم چوک پولیس چوکی کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کار سوار 5افراد نے اعوان چوک کہ ایک گودام پر چھاپہ مار کر اپنا تعارف فوڈ اتھارٹی کے افسر وں کی حیثیت سے کر ایا اور گودام مالک سے مبینہ طور پر 19ہزار روپے بھتہ وصول کیا شک گزرنے پر انہوں نے عالم چوک پولیس چوکی کو اطلاع دی جس پر ملزموں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی جنہیں لوگوں نے پکڑ کر درگت بنا کر عالم چوک چوکی پولیس کے حوالے کر دیا ،گرفتار ملزموں کی شناخت ہارون جٹ،بابا شاہد، شہزاد لنگڑا، اسد،وکی مسیح کے نام سے ہوئی ہے ملزموں سے ایک ڈائری بھی برآمد ہوئی ہے جس میں مختلف فیکٹریوں اور کاروباری افراد کے نام پتے اور ان سے وصول کی گئی رقوم کا ریکارڈ درج تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...