ایم ڈی کیٹ میں 2494امیدواروں کی شرکت ، 77غیر حاضر رہے

ایم ڈی کیٹ میں 2494امیدواروں  کی شرکت ، 77غیر حاضر رہے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ (MDCAT) کا امتحان اتوار کے روز ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی منعقد ہوا جس کے لیے ضلع میں دو امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے ۔

پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں 530 طلبا جبکہ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں 1964 طالبات امتحان میں شریک تھیں، مجموعی طور پر رجسٹرڈ 2571 امیدواروں میں سے 2494 امیدوار امتحانی عمل میں شریک ہوئے جبکہ کیو ڈی پی ایس سنٹر سے 60 اور پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس سے 17 امیدوار غیر حاضر رہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...