پٹرلیم مصنوعات مہنگی ،صنعتوں کو مشکلات کاسامنا :کرامت اللہ

پٹرلیم مصنوعات مہنگی ،صنعتوں کو مشکلات کاسامنا :کرامت اللہ

کاروبار شدید متاثر ،پیداوار میں کمی ،روزمرہ کی اشیا بھی مہنگی ہو رہی ہیں

گجرات(سٹی رپورٹر )صدر پاکستان اوورسیز کمیونٹی (ساؤتھ افریقہ)ملاوی کرامت اﷲ ملاوی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں روزانہ اضافہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں امپورٹرز کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے گجرات میں فین ’فرنیچر ’پاٹری ’پی وی سی سمیت چھوٹی بڑی سینکڑوں انڈسٹریز قائم جن سے وابستہ کاروباری لوگ مارکیٹ سٹیبل نہ ہونے کے باعث پروڈکشنز میں مشکلات کا شکار ہیں اسی طرح ملک بھر کی انڈسٹری روزانہ قیمتیں بڑھنے سے مسائل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہو رہا ہے حکومتی پالیسیوں سے مسلسل مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے اور عام آدمی کے لیے زندگی گزارنا مشکل سے مشکل ترین ہوتا جا رہاہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست روزمرہ استعمال کی اشیا پراثر اندازہو رہے ہیں متوسط اور سفید پوش خاندانوں کیلئے بھی گھریلو اخراجات پورے کرنا دشوار ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لیوی کی مد میں بہت زیادہ ریٹس وصول کر رہی ہے جو کسی صورت درست نہیں پیٹرولیم لیوی کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...