ایم این اے شازیہ فرید بزنس گروپ کے رہنمائوں سے ملاقات ،کامیابی پر مبارکباد

 ایم این اے شازیہ فرید بزنس گروپ کے  رہنمائوں سے ملاقات ،کامیابی پر مبارکباد

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کی ایم این اے شازیہ فرید نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے ایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن میں کامیابی پر بزنس گروپ کو مبارکباد دی ،

 انہوں نے چیئرمین رانا ناصر محمود، رانا صدیق خان، میاں عمر سلیم، غلام حسین جج، وقاص افضل، شیخ عامر رحمن، عاصم انیس اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزنس گروپ نے کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کیں جس کا نتیجہ اے کلاس کے الیکشن میں شاندار کامیابی کی شکل میں ملا ہے ، توقع ہے کہ آج سی کلاس کے الیکشن میں بھی بزنس گروپ ہی کامیاب ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...