بڈھا گورائیہ میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر کا قیام
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )بڈھا گورائیہ میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ ش
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )بڈھا گورائیہ میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ مسلم لیگی رہنماؤں حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور محمد اقبال گجر سابق صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اولین ترجیح ہے نادرا ون ونڈو کاؤنٹر کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے اس سے بڈھا گورائیہ اور ملحقہ آبادیوں کے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے اور انہیں شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سمیت دیگر نادرا سے متعلقہ امور کے لئے دور دراز دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments