پپناکھہ :تفریحی پارک باڑے میں تبدیل، جھولے چوری
جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر،چرواہے مویشی لانے لگے ، شہریوں کا فوری بحالی کا مطالبہ
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )پپناکھہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے اہل دیہہ کی تفریح کیلئے بنایا گیا پارک انتظامیہ کی غفلت کے باعث مویشیوں کے باڑے میں تبدیل ، جھولے اور آہنی سامان نشئی چوری کر کے لے گئے ، چوکیدار بھی غائب ہو گیا۔مسلم لیگ ن کے سابق ا یم پی اے اشرف وڑائچ نے اپنے گاؤں کے لوگوں کی تفر یح کیلئے آٹھ ایکڑ رقبے پر کروڑوں روپے کی گرانٹ سے پارک بنوایا جہاں بچوں کیلئے جھولے اور دیگر تفر یح کا سامان مہیا کیا گیا تاہم مناسب دیکھ بھال اور نگرانی نہ ہونے سے پارک وقت گزرنے کے ساتھ اپنی افادیت کھوتا چلا گیا۔ اہل دیہہ کے مطابق پارک کا چوکیدار گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کر رہا ہے اور مناسب نگرانی نہ ہونے سے پارک میں نصب ایک درجن سے زائد جھولوں سمیت متعدد آہنی اشیا نشئی چوری کر کے لیجا چکے ہیں پارکنگ ٹریک پر لگی ٹف ٹائل بھی لوگ اکھاڑ کر لیجا رہے ہیں۔ اہل دیہہ نے پارک کو مویشیوں کی چراگاہ میں تبدیل کر دیا اور پارک میں مویشی باندھ رہے ہیں ،اسکے علاوہ جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر نظر آتے ہیں ۔ اہل دیہہ نے ڈ پٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پپناکھہ کے تفر یحی پارک کا وزٹ کریں اور فوری طور پر بحالی کے انتظامات کئے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments