جامکے چٹھہ :لنڈپور، برج چیمہ،ہیڈ خانکی روڈ خستہ حال

جامکے چٹھہ :لنڈپور، برج چیمہ،ہیڈ خانکی روڈ خستہ حال

2014 میں سیلاب سے برباد ہو نیوالی سڑک کو تاحال مر مت نہیں کیا گیا

 جامکے چٹھہ (نامہ نگار )جامکے چٹھہ تا لنڈپور، برج چیمہ اوور ہیڈ خانکی روڈ 12 سال سے خستہ حالی کا شکار ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق 2014 کے تباہ کن سیلابی ریلے کے دوران سڑک کو شدید نقصان پہنچا تھا مگر طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اس کی مکمل مرمت اور تعمیر نو نہیں کی جا سکی۔یہ سڑک علاقے کے متعدد دیہات کو جامکے چٹھہ اور ہیڈ خانکی سے ملانے کا اہم ذریعہ ہے ۔ دستیاب مقامی رپورٹ کے مطابق جامکے چٹھہ ریلوے پھاٹک سے لنڈپور تک تقریباً دو کلومیٹر سڑک 2014 کے سیلاب کے بعد مسلسل ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہی جبکہ اس راستے سے متعدد دیہات کے مکین ہیڈ خانکی بیراج اور دیگر علاقوں کی طرف سفر کرتے ہیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں جس کے باعث گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بارش کے دوران صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اور گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔مقامی شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی عارضی مرمت کے بجائے باقاعدہ سروے کروا کر اسے نئے سرے سے تعمیر کیا جائے تاکہ جامکے چٹھہ، لنڈپور، برج چیمہ اور ہیڈ خانکی سمیت ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...