لالہ موسیٰ:کمسن بچی گھر سے اغوا ،سی سی ٹی و ی فو ٹیج مل گئی
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ موضع چھتہ سے 6سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا ۔
نواحی گاؤں چھتہ کے رہائشی محمداسلم کی 6سالہ بیٹی عاصمہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ نامعلوم شخص بچی کواٹھاکرلے گیا ،والدین کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی تلاش شروع کر دی ،علاقہ بھر کے سکیورٹی کیمرے چیک کئے جارہے ہیں اسلام پورہ ،قادرآباد میں کیمرے چیک کئے گئے ،ایک کیمر ے سے بچی کی سی سی ٹی فوٹیج ملی جس میں ایک شخص بچی کو انگلی لگاکر لے جاتاہوادیکھاگیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments