کامونکے :شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے 4سال زیادتی
تلخ کلامی پر سنیل مسیح کی (س)نامی لڑکی کودھمکیاں ، مقدمہ درج کر لیا گیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )اوباش نوجوان شادی کا جھانسہ دیکر محنت کش لڑکی کو 4سال تک زیادتی کانشانہ بناتا رہا۔بتایا گیا ہے کہ موضع دھینسر پائیں کی (س) بی بی لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی ہے جس کی چار سال قبل نواحی گاؤں کھوت سندھواں کے سنیل مسیح سے دوستی ہوگئی اور وہ شادی کا جھانسہ دیکر خاتون کو ہوس کا نشانہ بناتا رہا،چند روز قبل اسی وجہ سے دونوں میں تلخ کلامی ہونے پر سنیل نے (س)بی بی کو دھمکیاں دیں۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments