دکان پرقبضہ کیلئے خاتون ٹیچر ، والدہ اوربیمار بھائی پرتشدد

دکان پرقبضہ کیلئے خاتون ٹیچر ، والدہ اوربیمار بھائی پرتشدد

منان، نعمان اوراہلیہ اقرا 2ساتھیوں سمیت ممٹی کا دروازہ توڑ کر گھر میں گھسے

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )دکان پر قبضہ کرنے کیلئے خاتون سکول ٹیچر، والدہ اور بیمار بھائی کو خاتون سمیت 5افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔منڈیالہ وڑائچ کے پرائیویٹ سکول کی ٹیچر زونیرہ طارق ، والدہ اور شدید بیمار بھائی رات کے ایک بجے صحن میں سوئے ہوئے تھے کہ اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح ملزم نعمان، منان ، نعمان کی بیوی اقرا اور دو نامعلوم ساتھی ممٹی کا دروازہ توڑ کر چھت کے راستے صحن میں اترے اور گالیاں دیتے ہوئے بستر مرگ پر پڑے بھائی ، والدہ اور ٹیچرپر تشدد شروع کردیا۔ کپڑے پھاڑ د ئیے اور دھمکیاں دیں کہ اگر انہوں نے دکان خالی نہ کی تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ،ماں بیٹی ملزموں کی منت سماجت کرتی رہیں لیکن وہ دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔تھانہ کینٹ پولیس نے سکول ٹیچر زونیرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...