علی پورچٹھہ:ڈمپر کی ٹکر سے کار تباہ ،3افراد شدید زخمی
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )تیز رفتار ڈمپر نے کچل کر کار تباہ کر ڈالی ، 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
کوٹ ہرا چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والی کار کو زوردار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار سوار صائم عباس، میثم عباس اور مجاہد شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments