سیالکوٹ:بزرگ شہری کے گھر سے 13تولے زیورات چرانے والا گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ کوٹلی سید امیر پولیس نے بزرگ شہری کے گھر 70 لاکھ کی چوری کی واردات ٹریس ملزم گرفتار کر لیا ، مال مسروقہ طلائی زیورات و رقم برآمد کرلی ۔
چپراڑی کے رہائشی ریٹائرڈ سرکاری ملازم غلام رسول کی عد موجود میں گھر کے تالے توڑ کر 13 تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے چوری کرلئے گئے تھے ۔ پو لیس نے ملزم اسد سکنہ چپراڑی کوگرفتار کر کے 13 تولے طلائی زیورات اور رقم برآمد کرلی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments