پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری محمد یٰسین سندھو حادثے میں جاں بحق

پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری  محمد یٰسین سندھو حادثے میں جاں بحق

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر، بانی کارکن اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیرینہ ساتھی چودھری ی محمد یٰسین سندھو گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔

چودھری محمد یٰسین سندھو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ٹوِلیب سٹی میں اپنی بیٹی  کے گھر جا رہے تھے کہ گھوڑا چوک کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئے ۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ قبرستان ریلوے لائن والے میں ادا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...