حافظ آباد: 2گروپوں کے 20سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ

 حافظ آباد: 2گروپوں کے 20سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ

ضلع بھرمیں بھتہ خوری اور اسلحہ کی نمائش سے خوف و ہراس پھیلانے کا الزام

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) ضلع میں بھتہ خوری اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں دو گروپوں کے 20سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ ویر گروپ اور بھائی گروپ کے 20سے زائد ارکان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں ملزمان پر اسلحہ کی نمائش کرکے شہریوں سے بھتہ وصول کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مبینہ طور پر گروپوں کے ارکان کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی جاتی تھیں۔مقدمے کے مطابق دونوں مسلح گروپوں کی سرگرمیوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا تھا، جبکہ گروپوں کے ارکان شاہراہوں پر کھڑے ہو کر طلبہ و طالبات کو بھی مبینہ طور پر پریشان کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...