دریائے چناب میں پانی کی کمی، مرالہ راوی لنک نہر کو پانی کی فراہمی بند

 دریائے چناب میں پانی کی کمی، مرالہ  راوی لنک نہر کو پانی کی فراہمی بند

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد میں شدید کمی کے باعث نہر مرالہ راوی لنک کو پانی کی فراہمی روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 14 ہزار 287 کیوسک، دریائے جموں توی میں 1965 کیوسک اور دریائے مناور توی میں پانی کی آمد 453 کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے ۔جبکہ ہیڈ خانکی کے لیے پانی کا اخراج 4505 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ نہر اپر چناب کو 12 ہزار 200 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔ پانی کی شدید کمی کے باعث نہر مرالہ راوی لنک کو پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...