نادرا کیاسک سنٹرز پر یوٹیلیٹی بلوں کی وصولی میں مبینہ اوورچارجنگ
تتلے عالی (نامہ نگار) نادرا کیاسک سنٹرز پر یوٹیلیٹی بلوں کی وصولی کے دوران مبینہ طور پر اضافی رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تتلے عالی اور اس کے نواحی دیہی علاقوں میں 33 سے زائد نادرا کیاسک سنٹرز قائم ہیں۔ ان سنٹرز کے مالکان نے نادرا کے پاس ایڈوانس رقم جمع کرا رکھی ہے اور انہیں یوٹیلیٹی بلوں کی وصولی پر باقاعدہ کمیشن ملتا ہے ، تاہم الزام ہے کہ بعض مالکان اور عملہ من مانیاں کرتے ہوئے ایک ہزار روپے یا اس سے کم مالیت کے بل پر 10 روپے اضافی وصول کرنا معمول بنا چکے ہیں۔ مکینوں نے نادرا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اضافی رقم وصول کرنے والے کیاسک سنٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments