سرکاری سکولوں میں ٹیچر انٹرنیز کی خدمات لینے کا فیصلہ

سرکاری سکولوں میں ٹیچر انٹرنیز کی خدمات لینے کا فیصلہ

پرائمری ، ایلیمنٹری اور ہائی سطح پر 100نشستیں مختص ،اعزازیہ 38سے 45ہزار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی منظوری کے تحت ضلع گوجرانوالہ کے سرکاری سکولوں میں سکول ٹیچر انٹرنیز کی عارضی بنیادوں پر خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے مختلف سرکاری سکولوں میں مجموعی طور پر 100سکول ٹیچر انٹرنیز کی نشستیں مختص کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پرائمری سطح پر 31، ایلیمنٹری سطح پر 29جبکہ ہائی/ہائر سیکنڈری سطح پر 40نشستیں دستیاب ہیں۔ پرائمری سطح کیلئے ماہانہ اعزازیہ 38ہزار روپے ، ایلیمنٹری سطح کیلئے 40ہزار روپے جبکہ ہائی/ہائر سیکنڈری سطح کیلئے 45 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے ،امیدوار STI پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18اکتوبر مقرر کی گئی ہے ۔ شیڈول کے مطابق ابتدائی میرٹ لسٹ23اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ تحصیل سطح کی کمیٹی کا عمل 27اکتوبر کو مکمل ہوگا۔ شارٹ لسٹ امیدوار وں کے انٹرویوز 29 اور 30اکتوبر کو ہوں گے ، حتمی میرٹ لسٹ31اکتوبر کوجاری کی جائے گی جبکہ کامیاب امیدوار وں کے ہائرنگ آرڈرز 2نومبر کو جاری کئے جائینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...