شہر بھر کی سٹریٹ لائٹس ایک ہفتہ میں فعال کرنے کا حکم

شہر بھر کی سٹریٹ لائٹس ایک ہفتہ میں فعال کرنے کا حکم

ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی بحالی کیلئے کام چند روز میں شروع کیا جا رہا :ڈی سی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا چارج سنبھالتے ہی شہری سہولیات کی بہتری اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے عملی اقدامات تیز کر د ئیے ۔ حافظ آباد روڈ پر سٹریٹ لائٹس کے نئے پولز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں خراب اور غیر فعال لائٹس کی بحالی بھی جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی ہے کہ شہر بھر کی سٹریٹ لائٹس آئندہ ایک ہفتے کے اندر مکمل طور پر فعال کی جائیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت کے دوران بہتر سہولت میسر آسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی آئندہ چند روز میں ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے ،اس مقصد کیلئے شہریوں کو درپیش مسائل اور سڑکوں کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر بحالی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل سروسز کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...