وزیرآباد:بیشتر سرکاری سکول مستقل سربراہ سے محروم
ضلعی بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی بھی کمی ،تدریسی امور بری طرح متاثر
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع وزیرآباد کے بیشتر سرکاری سکولز مستقل سربراہوں سے محروم جبکہ اساتذہ کی کمی سے تدریسی امور بری طرح متاثر ہونے لگے ۔ محکمہ تعلیم کے افسر وں کی غفلت کے باعث وزیرآباد اور گردونواح کے متعدد سرکاری تعلیمی ادارے مستقل سربراہوں سے محروم ہیں جبکہ ضلع بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی بھی سنگین مسئلہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ پبلک ہائی سکول وزیرآباد، گورنمنٹ کرسچین ہائی سکول، ہائی سکول نظام آباد، ہائی سکول خانکی ہیڈ، ہائی سکول کٹھوہر کلاں، ہائی سکول گھکا میتر، ہائی سکول بھروکے چیمہ، ہائی سکول ساروکی چیمہ، ہائی سکول عزیز چک، ہائی سکول دھونکل، ہائیر سیکنڈری سکول احمد نگر چٹھہ، گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول محلہ میانی وزیرآباد، ایم سی گرلز ہائی سکول موتی بازار، ایس کے گرلز ہائی سکول وزیرآباد، گرلز ہائی سکول الہ آباد، گرلز ہائی سکول نظام آباد، گرلز ہائی سکول گھکا میتر اور گرلز ہائی سکول دادوالی سمیت متعدد ادارے مستقل سربراہوں کی عدم تعیناتی سے متاثر ہیں ۔ طلبہ کے والدین ، شہریوں اور تعلیمی ماہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قائم مقام ہیڈ ماسٹرز کی طویل تعیناتیوں کا سلسلہ ختم کرکے میرٹ پر مستقل ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز تعینات کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments