کاغذات نامزدگی مسترد، ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے :میاں طارق محمود
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )سابق ایم این اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ این اے 77کے ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے بیوروکریسی کی مبینہ ملی بھگت سے ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ،ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔
تحریک انصاف کی امیدوار راشدہ طارق سمیت 8امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد پی ٹی آ ئی رہنما میاں طارق محمود نے روزنامہ دنیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2024کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 18ہزار سے زائد لیڈ سے شکست دی تھی تاہم فارم 47کے ذریعے ہمیں ہرا دیا گیا، اب بھی راشدہ طارق سے حکومتی جماعت خوفزدہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments