ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تعمیراتی سرگرمیاں، عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت
تعمیراتی کاموں میں معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جائے ،تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کریں تاکہ ترقیاتی اہداف مقررہ مد ت میں حاصل کئے جاسکیں :کمشنر ، اجلاس میں پیشرفت پر بریفنگ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے پر ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کیپٹن (ر)زاہد سعید اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد و دیگر افسر بھی ہمراہ تھے ۔کمشنر محمد علی نے منصوبے کی مختلف سرگرمیوں اور تعمیراتی مراحل پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔ انہوں نے منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر تعمیراتی کاموں میں معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کو جدید، محفوظ اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کے مختلف مراحل کی مسلسل نگرانی کی جائے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ ترقیاتی اہداف مقررہ مدت میں حاصل کئے جا سکیں۔ کمشنر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کم سے کم رکھنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں،منصوبے کی تکمیل سے شہر میں آمدورفت کے نظام میں بہتری آئیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments