وزیرآباد:واسا اہلکاروں سے ہاتھاپائی ،فون چھین کر توڑ دئیے

وزیرآباد:واسا اہلکاروں سے ہاتھاپائی ،فون چھین کر توڑ دئیے

صارف کا بل ادا کنے سے انکار ، چھرا نکال کر دھمکیاں ، مقدمہ درج کر لیا گیا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محلہ عید گاہ میں واسا کے بلوں کی ریکوری کیلئے جانے والے فیلڈ سٹاف کو مبینہ طور پر مزاحمت، گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کا سامنا کرنا پڑا۔ صارف کی جانب سے بل کی ادائیگی سے انکار، واسا اہلکاروں کے موبائل فون چھین کر توڑنے اور چھرا نکال کر دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کئے گئے ۔ واسا اہلکار رانا سجاد اور محمد اذان بٹ محلہ عید گاہ بھٹی کے میں واجبات کی وصولی کے سلسلے میں گئے تو مبینہ طور پر صارف نے بل کی ادائیگی سے انکار کر دیا۔ اس دوران تلخ کلامی گالم گلوچ اور ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔ درخواست کے مطابق ملزموں نے دونوں فیلڈ اہلکاروں کے موبائل فون چھین کر توڑ د ئیے جبکہ ایک شخص کی جانب سے چھرا نکالنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا محمد افتخار کی در خواست پر تھانہ صدر وزیرآباد نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...