تعلیمی بورڈ میں آن سکرین مارکنگ نظام کے نفاذ کی تیاری

تعلیمی بورڈ میں آن سکرین مارکنگ نظام کے نفاذ کی تیاری

50طلبہ کی شرکت ، جوابی کا پیوں کی ڈیجیٹل جانچ،ڈیٹا 100فیصد درست موصول

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ میں آن سکرین مارکنگ کے نظام کے نفاذ کی تیاریوں کے سلسلے میں جامع پائلٹ تجربہ کامیابی سے کیا گیا جس میں مختلف کالجز کے 50 کے قریب طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ مشق کا مقصد امتحانی جوابی کاپیوں کی ڈیجیٹل جانچ کے نظام کی افادیت، درستگی اور عملی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ بورڈ کی آئی ٹی ٹیم کے تیار کردہ ان ہاؤس سافٹ ویئر کے ذریعے طلبا کو سوالیہ پرچے اور مخصوص جوابی کاپیاں فراہم کی گئیں جنہیں مقررہ وقت میں امتحانی ضوابط کے تحت حل کیا گیا۔چیئرپرسن ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے بھی مقررہ پروٹوکولز کے مطابق موبائل فون کے ذریعے سکیننگ کے عمل میں حصہ لے کر نظام کی عملی جانچ کی۔ طلبا کی جانب سے جوابی کاپیاں حل کئے جانے کے بعد کیو آر کوڈ کے ذریعے جوابی شیٹس کی شناخت کا عمل مکمل کیا گیا جس کے دوران فراہم کردہ معلومات کے مطابق 100 فیصد درستگی کے ساتھ ڈیٹا موصول ہوا۔ ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے کہا کہ بورڈ آن سکرین مارکنگ نظام کے نفاذ کیلئے تیار ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...