کامونکے :گرفتاری سے بچنے کی کو شش ،زخمی ہونے پر 2ملزم گرفتار
کامونکے (تحصیل رپورٹر )پولیس کو دیکھ کر بھاگنے والے 2 ملزم شدید زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ۔
سٹی پولیس نے ریلوے روڈ پر مشکوک شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس نے ریلوے انڈر پاس میں چھلانگ لگادی اور ٹانگ ٹوٹ گئی۔ صدر پولیس نے ماڑی ٹھاکراں روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روکنا چاہا ، فرار کی کو شش میں گر گئے ، ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ڈیرہ امیر افضل کے امداد اور شیخوپورہ کے شہباز کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments